خواب میں آئینہ دیکھنا جاہ و مرتبہ اور ولایت کی نشانی ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھا ہے اور وہ خوبصورت ہے، تو اسے خوشی ملے گی۔ اگر کوئی مرد دیکھے کہ اسے آئینہ ملا ہے اور اس کی بیوی حاملہ ہے، تو اسے بیٹا نصیب ہوگا جو بالکل اس جیسا ہوگا۔
حضرت جعفر صادقؒ کے مطابق خواب میں آئینہ دیکھنا سات وجوہات پر ہے: اول عورت، دوم لڑکا (بیٹا)، سوم جاہ و مرتبہ، چہارم سچا دوست، پنجم شریکِ زندگی (Husband/Wife)، ششم کام کی درستی، ہفتم مال و دولت۔