خواب میں امام کو دیکھنا بزرگی، عزت اور مرتبے کی دلیل ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ وہ خود امام بنا ہے اور لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہے، تو دلیل ہے کہ وہ اپنے خاندان یا قوم کا سردار بنے گا۔ اگر دیکھے کہ امام اس سے غصے میں ہے، تو یہ دین میں کسی کوتاہی کی نشانی ہے۔
خواب میں امام دیکھنا چار وجوہات پر ہے: اول حکومت، دوم علم و حکمت، سوم عدل و انصاف، چہارم لوگوں کی رہنمائی کرنا۔