← Back
خواب میں اونٹ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرینؒ کے مطابق

خواب میں اونٹ دیکھنا ایک عظیم الشان سفر یا کسی بڑے دشمند پر فتح پانے کی نشانی ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ وہ نامعلوم اونٹ پر سوار ہے، تو یہ دلیل ہے کہ وہ سفر پر جائے گا۔ اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے پیچھے بھاگ رہا ہے، تو دلیل ہے کہ اسے کوئی غم پہنچے گا۔ اونٹنی کا دیکھنا کسی نیک بخت عورت یا خادمہ کے ملنے کی علامت ہے۔

حضرت کرمانیؒ کے مطابق

اگر کوئی دیکھے کہ اس نے اونٹ کا گوشت کھایا ہے، تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا لیکن پھر اللہ کے فضل سے شفا پائے گا۔ اگر دیکھے کہ اونٹ اس سے باتیں کر رہا ہے، تو اسے کسی بڑے مرتبے والے شخص سے فائدہ پہنچے گا۔ اونٹ کی نکیل پکڑ کر چلنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ کسی طاقتور شخص پر قابو پائے گا۔

حضرت جعفر صادقؒ کے مطابق

خواب میں اونٹ دیکھنا دس وجوہات پر ہے: اول بادشاہ، دوم امیر شخص، سوم سچا مومن، چہارم قافلہ، پنجم سرداری، ششم کامیابی، ہفتم حج کی سعادت، ہشتم مصیبت، نہم سفر اور دہم اولاد۔