← Back
خواب میں باغ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرینؒ کے مطابق

خواب میں ہرا بھرا اور پھل دار باغ دیکھنا ایک نیک اور خوبصورت عورت (بیوی) کی علامت ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ باغ کو پانی دے رہا ہے، تو یہ گھریلو خوشی اور اولاد کی نعمت کی دلیل ہے۔ خزاں رسیدہ یا سوکھا ہوا باغ دیکھنا پریشانی اور معاشی تنگی کی نشانی ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ وہ باغ سے پھل توڑ کر کھا رہا ہے، تو اسے اپنی بیوی یا کاروبار سے بہت نفع حاصل ہوگا۔

حضرت جعفر صادقؒ کے مطابق

باغ دیکھنا سات وجوہات پر ہے: اول عورت، دوم فرزند، سوم مال، چہارم بزرگی، پنجم خوشی، ششم حکومت، ہفتم امانت۔

Ham aapke sawal ka jawab dene ki koshish karenge.